قائد اعظم کا پاکستان سب کا وطن ہے، مینارٹیز کی عزت و وقار اور تحفظ و ترقی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا: وزیر اعلیٰ مریم نواز

وزیراعلیٰ مریم نواز کا پیغام

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) : وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ قائد اعظم کا پاکستان سب کا وطن ہے اور سب یہاں اپنے عقیدے کے ساتھ محفوظ اور آزاد ہیں۔ وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کے لیے سرگرم تمام اقلیتی بہن بھائیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ننکانہ صاحب میں 15 نومبر کو ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان

اقلیتوں کا قومی دن

وزیراعلیٰ مریم نواز نے اقلیتوں کے قومی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ اقلیتیں پاکستانی معاشرے کا حسن اور سر کا تاج ہیں۔ مینارٹیز کی عزت و وقار اور تحفظ و ترقی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ پنجاب حکومت مینارٹیز کو تعلیم و ترقی اور فلاح و بہبود کا پورا حق دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب کو اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے "مینارٹی کارڈ" متعارف کرانے کا اعزاز حاصل ہوا۔ 50 ہزار اقلیتی بہن بھائیوں کو مینارٹی کارڈز سے سہ ماہی ساڑھے 10 ہزار روپے دیے جا رہے ہیں۔ مینارٹی کارڈ کی تعداد 75 ہزار تک بڑھائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک-افغان بارڈر سے منسلک قبائل نے خارجی دہشت گردوں کے خلاف بڑا فیصلہ کرلیا

نئی قانون سازی

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کو ہی پہلا سکھ میرج ایکٹ 2024ء منظور کرنے کا اعزاز حاصل ہوا اور "آنند کارج" کو قانونی حیثیت دی گئی۔ زیر التواء ہندو میرج ایکٹ 2017ء کی 2025ء میں منظوری دی گئی ہے۔ پنجاب میں اقلیتی برادری کے لیے تعلیم، صحت، روزگار تک باآسانی رسائی ممکن بنا رہے ہیں۔ رواں مالی سال اقلیتی برادری کے لیے ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ 8 ارب مختص کیا گیا۔ اقلیتی برادری کے مذہبی تہواروں کی گرانٹس 6 کروڑ سے بڑھا کر 36 کروڑ 60 لاکھ روپے کی گئیں۔ 40 تاریخی گوردوارے، 25 چرچز اور 5 مندروں کی بحالی کے لیے بجٹ میں خطیر رقم مختص کی گئی۔ لاہور میں سمادھی مہاراجہ رنجیت سنگھ، راولپنڈی کے شری کرشنا مندر اور چرچ آف پاکستان کی بحالی کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ویڈیوز: بیویوں کے تھپڑ

تعلیمی فنڈز اور سکالرشپ

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ اقلیتی طلباء کے لیے 60 ملین روپے کے سکالرشپ فنڈز جاری کیے گئے۔ یوحنا آباد میں لائیو کورسز کا آغاز کیا گیا، جس کے پہلے مرحلے میں 1,000، دوسرے میں 10,000 طلباء مستفید ہوں گے۔ پنجاب میں بیساکھی، ہولی، دیوالی، کرسمس اور ایسٹر پہلی بار سرکاری سطح پر بھرپور طریقے سے منائے گئے۔ صوبہ میں اقلیتی کوٹہ سسٹم پر من و عن عمل کیا جا رہا ہے۔ اقلیتوں کے حقوق کے محافظ ہیں بلکہ ان کو ترقی کے ہر میدان میں ان کا جائز حصہ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

محبت، رواداری اور بھائی چارہ

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ایک ایسے معاشرے کی طرف بڑھ رہے ہیں جہاں محبت، رواداری اور بھائی چارہ ہماری پہچان ہوگا۔ اقلیتیں پاکستان کا خوبصورت رنگ ہیں اور ہم اس رنگ کو کبھی ماند نہیں ہونے دیں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...