پاکستان دائمی رہنے کے لیے بنایا گیا ہے: صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ

یوم آزادی کی شاندار تقریب
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب بیت المال کونسل کے زیر اہتمام یوم آزادی کی مناسبت سے ایک شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سموگ اور ہمارے جینے کے انداز
شرکا کی موجودگی
تقریب میں بیت المال کونسل کے ممبران، محکمہ سوشل ویلفیئر بیت المال پنجاب کے افسران اور ملازمین نے شرکت کی۔ قومی پرچم کی سربلندی اور ملی جوش و جذبے سے سجی اس تقریب میں صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’’پاکستان ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا ثمر ہے، یہ تاقیامت قائم رہنے کے لیے بنا ہے اور اس کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے۔ دشمن نے جب بھی میلی آنکھ ڈالی، ہمیشہ ناکامی کا سامنا کیا۔‘‘
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد احتجاج، پولیس نے علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی سمیت نامزد 96 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلئے
شکرگزاری اور دعا
شرکا نے آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر شکر ادا کیا اور شہداء کے بلندیٔ درجات کے لیے دعا کی۔
تقریب کا اختتام
تقریب کا اختتام جشنِ آزادی کا کیک کاٹ کر اور پاکستان کی سلامتی و ترقی کے لیے دعا کے ساتھ ہوا۔