بھارت میں شوہر اپنی بیوی کی لاش موٹرسائیکل پر باندھ کر لے جانے پر مجبور
خاتون کی موت کا دلخراش واقعہ
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر ناگپور میں ٹرک کی ٹکر سے مرنے والی خاتون کا شوہر اس کی لاش لوگوں کی بے حسی کے باعث موٹر سائیکل پر باندھ کر لے جانے پر مجبور ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: مذاکرات میں جو طے پایا وہ عمران خان بھی تسلیم کریں گے ، حکومت نے شرط رکھ دی
حادثے کی تفصیلات
بھارتی میڈیا کے مطابق ناگپور میں 35 سالہ امیت یادو اپنی بیوی گیارسی کے ساتھ 9 اگست کو ناگپور کے علاقے لونارا سے کرنپور جا رہا تھا کہ راستے میں مورپھٹا کے قریب ایک تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری، جس سے گیارسی سڑک پر گر گئی۔
یہ بھی پڑھیں: دریا کے اندر غیر قانونی تعمیرات کے نقصانات کا کوئی معاوضہ نہیں دیا جائے گا :چیف سیکرٹری پنجاب
لوگوں کی بے حسی
حادثے کے باوجود ٹرک ڈرائیور رکا نہیں بلکہ خاتون کو روند کر فرار ہو گیا۔ اس کے بعد امیت یادو نے راہگیروں سے مدد کی اپیل کی، مگر اس کی مدد کے لیے کوئی بھی نہیں رکا۔ بالآخر، وہ بیوی کی لاش کو موٹر سائیکل سے باندھ کر گاؤں لے جانے پر مجبور ہوگیا۔
پولیس کی کارروائی
راستے میں پولیس نے اسے روک کر لاش کو اندرا گاندھی میڈیکل کالج، ناگپور منتقل کیا اور حادثاتی موت کا مقدمہ درج کر لیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔








