بھارتی کرکٹر پر خاتون سے زیادتی کے الزامات کے باعث پابندی عائد
بھارتی کرکٹر یش دیال پر پابندی
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹر اور فاسٹ بولر یش دیال پر خاتون سے زیادتی کے الزامات کے باعث پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور؛ 2سال کی سزا کاٹنے کے بعد ملزم نے بیوی، بیٹی، سسر سمیت 4افراد قتل کر دیئے
یو پی ٹی 20 لیگ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ
بھارتی میڈیا کے مطابق فاسٹ بولر یش دیال کو یو پی ٹی 20 لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں شرکت سے روک دیا گیا ہے۔ یش دیال گورکھپور لائنز کی نمائندگی کرنے والے تھے، تاہم اب لیگ جو 17 اگست سے شروع ہونی ہے، میں حصہ نہیں لیں گے۔
مقدمات اور الزامات
یش دیال رواں سال آئی پی ایل جیتنے والی رائل چیلنجرز بنگلورو کا حصہ رہے ہیں۔ ان پر خاتون کی جانب سے الزامات کے بعد مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ جے پور میں بھی ان کے خلاف ایک اور کیس چل رہا ہے۔ اتر پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن نے ان الزامات کے پیش نظر یش دیال پر لیگ کھیلنے پر پابندی لگا دی ہے۔








