دفاعی تجزیہ کار پروین سہنی نے چھ پاکستانی طیارے مار گرانے کے حوالے سے بھارتی ایئر چیف کا دعویٰ مشکوک قرار دے دیا

بھارتی ایئر چیف کے دعویٰ پر سوالات

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ممتاز بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے بھارتی ایئر چیف کے پاکستانی طیارے گرانے کے دعویٰ کو مشکوک قرار دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پڑوسی ملک میں جعلی عدالت کا انکشاف، 5 سال تک جعلی جج، وکیل اور اردلی متحرک رہے لیکن بھانڈا کیسے پھوٹا؟ جانئے

ثبوت کی عدم موجودگی

ایک انٹرویو کے دوران پراوین ساہنی نے کہا کہ بھارتی ایئر چیف نے اپنے دعوے کے حق میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا ہے۔ جو دعویٰ بھارتی ایئر چیف نے اپنی تقریر میں کیا، وہ ایئر فورس کی پریس ریلیز میں نہیں تھا۔ پراوین ساہنی نے مزید کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ بھارت ایف 16 کو فضا یا ہینگر میں نشانہ بنائے اور 3 ماہ تک دنیا کو اس کا پتہ نہ چلے؟ بھارتی ایئر چیف اب تک یہ نہیں بتا سکے کہ جو طیارے تباہ کیے گئے وہ کون سے تھے؟

بھارتی ایئر چیف کا متنازعہ دعویٰ

واضح رہے کہ 9 اگست کو بھارتی ایئر چیف نے پاک بھارت جنگ میں ذلت آمیز شکست کے تین ماہ بعد بغیر ثبوت 6 پاکستانی طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے بھارت کے لیے عالمی ہزیمت کا سبب بننے والی چار روزہ جنگ میں پاکستان کے 5 لڑاکا طیاروں سمیت 6 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ بھارتی ایئر چیف نے کہا کہ بھارتی فضائیہ نے پاکستان کی ایئر فیلڈز کو نشانہ بنا کر وہاں کھڑے طیاروں کو تباہ کیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...