16 اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کی کمی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) 11 روز میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد 16 اگست سے پاکستان میں بھی پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روس، پاکستان فٹ بال ٹیموں کا مجوزہ میچ منسوخ
خام تیل کی حالیہ قیمتیں
سما ٹی وی کے مطابق گزشتہ 11 روز کے دوران عالمی منڈی میں امریکی خام تیل پانچ ڈالر 71 سینٹ سستا ہوا، امریکی خام تیل کی فی بیرل ٹریڈ 69.26 ڈالر سے کم ہو کر 63.48 ڈالر پر آ گئی۔ جبکہ 11 روز میں برطانوی برینٹ کی فی بیرل قیمت میں 5 ڈالر 72 سینٹ کی کمی ہوئی، برطانوی برینٹ 71.70 ڈالر سے کم ہو کر 65.98 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
پاکستان میں پٹرولیم قیمتوں میں تبدیلی کا عمل
ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل 15 اگست کو کیا جائے گا۔ قیمتوں کے تعین کی حتمی ورکنگ اوگرا 15 اگست کو وزارت خزانہ کو بھیجے گا۔ وفاقی حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے یا کم کرنے کی مجاز ہے۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری ہوگا۔