سرسبز کوٹ سادات کے تحت نوجوانوں کی اپنی مدد آپ کے تحت شجر کاری مہم جاری، بازار میں مفت پودوں کے گملے تقسیم کیے

شجرکاری مہم کا آغاز
وہاڑی (احسان الحق سے) موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر کوٹ سادات میں سرسبز کوٹ سادات کے عنوان سے نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت شجرکاری مہم شروع کر رکھی ہے۔ اس مہم کے دوران مین بازار میں دکانوں پر مختلف اقسام کے پودوں کے گملے مفت تقسیم کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین کو وارننگ دے دی
مقاصد اور اہداف
نوجوانوں کا کہنا ہے کہ یہ قدم ماحولیاتی بہتری، مون سون کے پانی کے مؤثر استعمال اور مقامی درجہ حرارت کو معتدل رکھنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ مقامی افراد بھی اس اقدام کو سراہ رہے ہیں اور اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کترینہ اور وکی کی شہرت کا موازنہ، اداکار کے ردعمل نے جیت لیے
ملک بھر سے اپیل
نوجوانوں نے ملک بھر کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ موسمیاتی تبدیلی ہم سب کا مشترکہ مسئلہ ہے اس لیے ہمیں کسی حکومتی امداد کا انتظار کیے بغیر خود سے ہی آگے بڑھ کر شجرکاری شروع کردینی چاہیے تاکہ آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ کیا جاسکے۔
ماحولیاتی تبدیلی کا اثر
یاد رہے کہ حالیہ برسوں میں ماحولیاتی تبدیلیوں اور درجہ حرارت میں اضافے نے زراعت اور روزمرہ زندگی کو شدید متاثر کیا ہے، جس کا حل شجرکاری جیسے اقدامات میں پوشیدہ ہے۔