امریکہ نے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا

امریکہ نے بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی محکمہ خارجہ نے کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور اس کی ذیلی تنظیم مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ،100انڈیکس 1لاکھ 10ہزار پوائنٹس عبور کرگیا

امریکی وزارت خارجہ کا بیان

امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے "امریکی وزارت خارجہ بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور اس کے ذیلی نام، المجید بریگیڈ کو ایک غیر ملکی دہشت گرد تنظیم (ایف ٹی او) کے طور پر نامزد کر رہی ہے، اور مجید بریگیڈ کو بی ایل اے کی پہلے سے موجود خصوصی طور پر نامزد عالمی دہشت گرد (ایس ڈی جی ٹی) کی فہرست میں ایک اور نام کے طور پر شامل کر رہی ہے۔"

یہ بھی پڑھیں: کرائے کے مکان میں جعلی سفارتخانہ چلانے والا ملزم گرفتار

بی ایل اے کے دہشت گرد حملے

وزارتِ خارجہ کے مطابق بی ایل اے کو 2019 میں کئی دہشت گرد حملوں کے بعد ایس ڈی جی ٹی قرار دیا گیا تھا۔ 2019 سے بی ایل اے نے مزید حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے، جن میں مجید بریگیڈ کے حملے بھی شامل ہیں۔ 2024 میں بی ایل اے نے کراچی اور گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس کے قریب خودکش حملوں کی ذمہ داری قبول کی۔ 2025 میں بی ایل اے نے جعفر ایکسپریس ٹرین کے مارچ میں اغوا کی ذمہ داری قبول کی، جو کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی، جس میں 31 عام شہری اور سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوئے اور 300 سے زائد مسافروں کو یرغمال بنایا گیا۔

امریکی وزیر خارجہ کا بیان

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ٹرمپ انتظامیہ کی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ دہشت گردی کی نامزدگیاں اس لعنت کے خلاف ہماری لڑائی میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہیں اور دہشت گرد سرگرمیوں کے لیے مدد کو روکنے کا ایک مؤثر طریقہ ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...