وزیراعلیٰ پنجاب کا ترکیہ میں زلزلے سے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ کا اظہار

زلزلے پر افسوس کا اظہار
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ترکیہ کے صوبے بالکسر میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر ترکیہ کی قیادت اور عوام سے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
پنجاب کے عوام کی حمایت
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پنجاب کے عوام اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔