نواز شریف کی زیرِ صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) کا خصوصی اجلاس، وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی شرکت، اہم فیصلے

اجلاس کی تفصیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور وزیر اعلیٰ مریم نواز نے شرک کیا۔
یہ بھی پڑھیں: نوجوانی میں گرل اور بوائے فرینڈ ہونا معمول ہے، سنیتا مارشل کی بات پر تنازعہ
ضمنی انتخابات کا تبادلہ خیال
اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ضمنی انتخابات کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ٹکٹ کی تقسیم سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ہر محاذ پر کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا: وزیر اعلیٰ پنجاب
شرکت کرنے والے رہنما
اجلاس میں سینٹر پرویز رشید، احسن اقبال، خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، رانا ثناء اللہ، اعظم نذیر تارڑ، امیر مقام، مرتضیٰ جاوید عباسی، کیپٹن (ر) محمد صفدر، انوشہ رحمان، ڈاکٹر توقیر شاہ، راشد نصراللہ اور دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: قومیں تعلیم اور انسانوں سے بنتی ہیں سونے چاندی سے نہیں، ڈاکٹر دلاور حسین نے سیکرٹری تعلیم سے اپنی لکھی ہوئی پالیسی واپس لی اور گھر آگئے
معاشی صورتحال اور کرپشن کی روک تھام
دوسری جانب "جنگ" نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نے ملکی معاشی صورتحال اور کرپشن کی روک تھام کے اقدامات پر غور شروع کردیا ہے۔ مری میں (ن) لیگ کے سربراہ نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ملاقات ہوئی، جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف سمیت سینئر پارٹی رہنما موجود تھے۔
سیاسی صورتحال پر مشاورت
ذرائع کے مطابق اعلیٰ سطح ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، حکومتی معاملات اور پارٹی امور پر مشاورت ہوئی۔ اس دوران ملکی معاشی صورتحال اور کرپشن کی روک تھام کے اقدامات پر غور کے ساتھ وفاق اور پنجاب حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں اپوزیشن کی احتجاجی تحریک کے حوالے سے بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔