فیصل آباد میں سی سی ڈی کی کارروائی، 20 سے زائد بچوں سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

فیصل آباد میں ملزم کی گرفتاری

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے کم سن بچے اور بچیوں سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اگر ایران آبنائے ہرمز بند کردیتا ہے تو سعودی عرب کو فرق نہیں پڑے گا، تہلکہ خیز رپورٹ آگئی

گرفتاری کی تفصیلات

ترجمان کے مطابق، سی سی ڈی لائل پور ٹاؤن کے انچارج صدیق چیمہ نے ستیانہ روڈ پر ٹول ٹیکس کے علاقے سے ملزم محسن کو گرفتار کیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم 20 سے زائد بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یورپ میں اسرائیل کی حمایت تاریخی طور پر کم ترین سطح پر پہنچ گئی، 6 ملکوں کے سروے میں حیران کن انکشاف

موارد اور طریقہ کار

ملزم اسلحہ کے زور پر بچوں کو زیادتی کا نشانہ بناتا تھا اور اس فعل کی ویڈیوز بھی بناتا تھا۔ ملزم نے مبینہ طور پر 20 سے زائد 8 سے 12 سال کی بچیوں اور لڑکوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزم کے موبائل سے بچوں سے زیادتی کی 30 سے زائد ویڈیوز بھی برآمد ہوئیں۔

مزید تفتیش اور مقدمہ

ملزم کیخلاف تھانہ سی سی ڈی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم اے سی مکینک ہے جو چند سالوں سے بچوں کو زیادتی کا نشانہ بناتا آرہا ہے۔ ملزم بچوں کو ورغلا کر اپنی دکان یا بیٹھک میں لے جاتا تھا اور اسلحہ کے زور پر زیادتی کرتا اور اس کی ویڈیوز بھی بناتا تھا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...