جڑواں شہروں میں بیٹے نے باپ اور دو بہنوں کو ذبح کر دیا

اسلام آباد میں خونی واقعہ
وفاقی دارالحکومت میں جائیداد کے تنازع پر ناخلف بیٹے نے باپ اور دو بہنوں کو ذبح کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: مودی نے ہمارا پانی بند کیا ہم سانس بند کردیں گے: حنیف عباسی
واقعے کی تفصیلات
پولیس کے مطابق اسلام آباد میں پیر کی صبح شہزاد ٹاون تھانے کی حدود میں 30 سالہ محمد علی نے اپنے والد انسپکٹر (ر) محمود حسین اور ہمشیرہ شبنم زہرہ کو اپنے گھر میں چھری سے ذبح کیا۔ اس کے بعد اس نے اڈیالہ روڈ جا کر سہ پہر کو کانسٹیبل 35 سالہ انجم زہرہ کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا۔
مزید معلومات
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ہمشیرہ کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد اس کے شوہر کا انتظار کرتا رہا، تاکہ اس کے خون سے بھی اپنے ہاتھ رنگے۔ ملزم نے 3 ماہ کے بھانجے سالار حمزہ کو قتل کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔ نوزائیدہ شیر خوار کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور ملزم کو حراست میں لے لیا۔