امریکی ریاست مونٹانا ایئر پورٹ پر طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے پر کھڑے دوسرے طیارے سے ٹکرا گیا

حادثے کی تفصیلات

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن )پیر کے روز امریکی ریاست مونٹانا کے ہوائی اڈے پر ایک چھوٹا طیارہ لینڈنگ کے دوران وہاں پہلے سے موجود ایک ہوائی جہاز سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی کراچی سے لاہور جانے والی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی رپورٹ

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق ایئرپورٹ پر دوپہر تقریباً 2 بجے چار افراد لے جانے والا سنگل انجن طیارہ لینڈ کرنے کی کوشش کر رہا تھا جس دوران حادثے کا شکار ہوا۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ پائلٹ جہاز کا کنٹرول کھو بیٹھا تھا جس کے باعث طیارہ رن وے پر کھڑے ہوائی جہاز سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔ رپورٹ کے مطابق آگ گھاس کے ایک علاقے تک پھیل گئی تھی جو بعد میں بجھا دی گئی۔

عینی شاہدین کی گواہی

کلپسِل فائر چیف جے ہیگن کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ طیارہ رن وے کے آخر میں حادثاتی لینڈنگ کے بعد دوسرے جہاز سے ٹکرایا۔ جے ہیگن نے بتایا کہ طیارے میں سوار مسافر خود ہی باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے۔ دو افراد کو معمولی چوٹیں آئیں جن کا ایئرپورٹ پر علاج کیا گیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...