انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کا شاہ محمود قریشی کو 9 مئی کے دو مقدمات میں رہائی کا حکم
شاہ محمود قریشی کی رہائی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایمان مزاری نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے خلاف ہراسمنٹ کمیٹی میں شکایت جمع کروادی
عدالتی احکامات
تفصیلات کے مطابق عدالت نے 9 مئی کے 2 کیسز میں شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دیا، عدالت نے سپریٹنڈنٹ جیل کو ملزم کی رہائی کا مراسلہ جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: شیخ امتیاز نااہلی ریفرنس؛ وکیل لطیف کھوسہ نے شہریت چھوڑنے کا کینیڈین سفارتخانے کا خط الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا
مراسلے کی تفصیلات
مراسلے میں کہا گیا کہ اگر ملزم شاہ محمود قریشی کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو رہا کیا جائے۔
مقدمات کی نوعیت
راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ اور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں رہائی کا مراسلہ جاری کیا گیا، اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے مراسلہ جاری کیا۔








