انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کا شاہ محمود قریشی کو 9 مئی کے دو مقدمات میں رہائی کا حکم
شاہ محمود قریشی کی رہائی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان کی 8 سالہ ننھی فاسٹ بولر آئینہ وزیر کی ویڈیوز بنانے والے شخص کو کالعدم تحریک طالبان کے دہشتگردوں نے اغوا کرلیا
عدالتی احکامات
تفصیلات کے مطابق عدالت نے 9 مئی کے 2 کیسز میں شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دیا، عدالت نے سپریٹنڈنٹ جیل کو ملزم کی رہائی کا مراسلہ جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سیلاب سے اموات کی تعداد 134 ہوگئی، نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے سروے کا آغاز 24 ستمبر کو ہوگا
مراسلے کی تفصیلات
مراسلے میں کہا گیا کہ اگر ملزم شاہ محمود قریشی کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو رہا کیا جائے۔
مقدمات کی نوعیت
راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ اور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں رہائی کا مراسلہ جاری کیا گیا، اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے مراسلہ جاری کیا۔








