امریکا کا بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشت گرد قرار دینے کا کریڈٹ فیلڈ مارشل اور حکومت کا ہے، بگٹی
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا خیر مقدم
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو امریکا کی جانب سے دہشت گرد قرار دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کے قبائلی علاقے جمرود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
امریکی محکمہ خارجہ کا اعلامیہ
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے اعلامیے کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے امریکا کی جانب سے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشت گرد قرار دیئے جانے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ پاکستانی مؤقف امریکا تک پہنچانے کا کریڈٹ حکومت اور فیلڈ مارشل کو جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنگ میں بھارت کو کم ازکم 3 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، اسحاق ڈار
بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کی کارروائیاں
انہوں نے کہا کہ بی ایل اے اور مجید بریگیڈ نے معصوموں کا خون بہایا، عام شہریوں کو جان سے مارنے کی اجازت کسی بھی مقصد کے لیے نہیں دی جاسکتی، دنیا کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے متحد ہونا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
وزیر مملکت برائے داخلہ کا بیان
دوسری جانب وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ امریکا نے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کے حوالے سے پاکستان کا موقف تسلیم کیا اور یہ ہماری کامیاب سفارتی کاری کا نتیجہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ، بینچوں کی تشکیل میں شفافیت لانے کی ضرورت
بھارتی پراکسیز اور امریکی فیصلہ
وزیر مملکت نے کہا کہ کالعدم بی ایل اے اور کالعدم مجید بریگیڈ بھارت کی پراکسیز ہیں، فتنہ الہندوستان کے اسپانسرز بھی جلد دہشتگردوں کی فہرست میں ہوں گے۔
پاکستان کی قوت اور عالمی سیکیورٹی
انہوں نے کہا کہ امریکی فیصلے سے پاکستان کو دہشت گردوں کے خلاف لڑنے میں مدد ملے گی، پاکستان دہشت گردوں کے خلاف جتنا مضبوط ہو گا دنیا اتنی محفوظ ہوگی۔








