ٹیکسیلا میں تین بچے ٹرین کی زد میں آگئے، ایک جاں بحق، دو شدید زخمی
حادثے کی تفصیلات
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹیکسیلا میں تین بچے تیز رفتار ٹرین کی زد میں آگئے، ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ 2 بچوں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سرگودھا میں چھیڑ خانی کی شکایت پر خاتون قتل
حادثے کی جگہ
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقے ٹیکسلا میں یہ واقعہ واہ ریلوے سٹیشن پر پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: میری بات کو توڑ مروڑ کر یوں پیش کیا گیا جیسے میں نے کوئی دھمکی دی ہو، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی ایمان مزاری سے متعلق ریمارکس پر وضاحت
ریسکیو کی کارروائی
ریسکیو کے مطابق حادثے میں ایک بچہ جاں بحق اور 2 بچے شدید زخمی ہوگئے، جنہیں تشویشناک حالت میں واہ جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
علاقہ مکینوں کی گواہی
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بچے کھیلتے ہوئے ریلوے ٹریک پر آگئے تھے، جو تیز رفتار ٹرین کی زد میں آ گئے۔








