سندھ ہائی کورٹ کا 10 سے زائد لاپتا افراد سے متعلق مقدمات درج کرنے کا حکم
سندھ ہائیکورٹ کا حکم
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے 10 سے زائد لاپتا افراد سے متعلق درخواستوں پر بازیابی کے مقدمات درج کرنے کا حکم دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں نے 3 ماہ میں آئی ایم ایف کے 3 سالہ پروگرام سے زیادہ ترسیلات زر بھیج دیں
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس ظفر احمد راجپوت کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو 10 سے زائد لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے ہوم ورک کے بغیر احتجاج کی کال دی ہے، رانا ثنا اللہ
بازیاب ہونے والے افراد
چاکیواڑہ تھانے کی حدود سے 4 لاپتا افراد بازیاب ہوکر گھر واپس آگئے۔ بازیاب ہونے والوں میں عبد الرحمان، رحیم بخش، اویس اور حمزہ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سپارکو نے صوبوں کو سیلاب سے پیشگی آگاہ کردیاتھا،اب آئندہ 6 ماہ میں تین نئے سیٹلائیٹ لانچ کرنے جا رہے ہیں : ڈاکٹر محمد فاروق
عدالت کی کارروائی
درخواست گزار وکلا نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق عدالت کو آگاہ کردیا۔ عدالت نے 4 افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستیں نمٹادیں۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی عالمی چیلنج، عالمی برادری پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کرے، محسن نقوی
بازیابی کے احکامات
عدالت نے تھانہ گزری سے لاپتا شہری فیصل، سچل سے توصیف احمد، اسماعیل، شاہنواز اور دیگر کی بازیابی کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کا اجلاس منگل کو طلب، دینی مدارس سے متعلق بل پر غور کا امکان
سرکاری وکیل کا بیان
سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ کچھ لاپتا افراد کی بازیابی کا سراغ لگانے کے لیے جے آئی ٹی اجلاس تشکیل دیے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن مڈنائٹ ہیمر۔۔۔امریکی فوج نے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی تفصیلات جاری کردیں
جے آئی ٹی اجلاس کی معلومات
جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ریمارکس دیے کہ کیا لاپتا افراد کے اہلخانہ کو جے آئی ٹی اجلاس سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے؟.
تفتیشی افسر نے کہا کہ جے آئی ٹی اجلاس کی سربراہی ایس ایس پی انویسٹی گیشن کررہے ہیں، انہوں نے آگاہ کردیا ہے۔
مزید لاپتا افراد
وکلا نے موقف دیا کہ مجاہد، سلمان، محمد فرحان، خوشخال بلوچ و دیگر علاقوں سے لاپتا ہیں۔ عدالت نے لاپتا افراد کی بازیابی سے مقدمات درج کرنے کا حکم دیدیا۔








