سونے کی قیمت میں آج بھی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
سونے کی قیمتوں میں کمی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: دل یہ پکارے آجا پر ڈانس سے راتوں رات شہرت حاصل کرنیوالی عائشہ کا میٹرک میں 3بار فیل ہونے کا انکشاف
بین الاقوامی بلین مارکیٹ کی صورتحال
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 05 ڈالر کی کمی سے 3 ہزار 356 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: لیہ: عدالت پیشی پر آئے دو گروپوں میں جھگڑا، ایک شخص قتل، 2 زخمی
ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمت
عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 500 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 58 ہزار 300 روپے کی سطح پر آگئی۔
فی دس گرام سونے کی قیمت
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 429 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 07 ہزار 184 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔








