پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کے حقوق کی پاسداری پر خاص فوکس کیا جا رہا ہے: چیئرمین ٹاسک فورس

خصوصی تقریب کی تفصیل
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کیمپ جیل لاہور میں اقلیتی برادری کے دن کی مناسبت سے خصوصی کیک کٹنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ چیئرمین ٹاسک فورس برائے پریزن رانا منان خان نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ رانا منان خان نے اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے قیدیوں سے ملاقات کی اور انکے ہمراہ کیک کاٹا۔ لاہور کیمپ جیل کو اس موقع پر سبز ہلالی پرچموں اور غباروں سے سجایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں نوجوانوں میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھ گیا۔
عزت اور برابری کا پیغام
چیئرمین ٹاسک فورس نے اقلیتی قیدیوں کو وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے احترام، ملی اتحاد اور برابری کا پیغام دیا۔ انکا کہنا تھا کہ پنجاب سب کا ہے اور تمام مذاہب و مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے برابر عزت و منزلت کے حقدار ہیں۔ قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے ہمیں برابری، اتحاد اور اتفاق کا پیغام دیا۔ چیئرپرسن ٹاسک فورس نے کہا کہ پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کے حقوق کی پاسداری اور انکی تربیت پر خاص فوکس کیا جا رہا ہے۔
تقریب میں شرکت کرنے والے معزز مہمان
خصوصی تقریب میں سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل لاہور ظہیر احمد ورک، ایڈوائزر برائے ہیومن رائٹس کامران پرویز، پادری صاحبان اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔