پاکستان میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا اداکار کون ہے؟ محسن گیلانی کا انکشاف
محسن گیلانی کا بڑا انکشاف
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے سینئر اداکار محسن گیلانی نے انڈسٹری میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار کا نام بتا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: 26 نومبر احتجاج کیس؛ عدم پیشی پر علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، ضامن کے ایک لاکھ روپے کے مچلکے ضبط، پولیس افسران کو توہین عدالت کا نوٹس جاری
محسن گیلانی کی شناخت
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق محسن گیلانی اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹر اور رائٹر بھی ہیں۔ ان کی شاندار خدمات پر حکومت کی جانب سے انہیں 'پرائیڈ آف پرفارمنس' (تمغۂ حسنِ کارکردگی) سے بھی نوازا جاچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آدمی بیوی کو بچانے کیلئے خطرناک قطبی ریچھ پر جھپٹ پڑا
انٹرویو کا اہم لمحہ
حال ہی میں سینئر اداکار محسن گیلانی نے ایک انٹرویو دیا، جہاں انہوں نے انڈسٹری کے حوالے سے گفتگو کی۔ میزبان کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ انڈسٹری میں وہ کون سا اداکار ہے جو سب سے زیادہ معاوضہ لیتا ہے؟
یہ بھی پڑھیں: قائداعظمؒ اور 10 محرم الحرام
فواد خان کا نام سامنے آیا
اس سوال کے جواب میں سینئر اداکار نے کہا کہ انڈسٹری میں ایک ہی ہیرو ہے جو سب سے زیادہ معاوضہ لیتا ہے، وہ فواد خان ہے اور اسے زیادہ معاوضہ لینا بھی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: لندن: گھر کو آگ لگنے سے برٹش پاکستانی خاندان کے 4 افراد جاں بحق
فواد خان کی کامیابیاں
واضح رہے فواد خان نے پاکستان شوبز انڈسٹری کے ساتھ ساتھ بالی وڈ میں بھی اپنی اداکاری سے لوگوں کے دل جیتے ہیں۔
نئی فلم کی ریلیز کی تاریخ
یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ رواں ماہ کی 29 تاریخ کو بالی وڈ اداکارہ وانی کپور کے ساتھ فواد خان کی فلم 'عبیر گلال' بھی ریلیز ہونے جارہی ہے۔








