4 روز میں 50 دہشتگردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے: صدر مملکت

صدر مملکت کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریزیڈنٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا اجلاس، مقدمات اور پولیس رویہ سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال
مہارت اور بہادری کا منہ بولتا ثبوت
ایک بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ 4 روز میں 50 دہشت گردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی مہارت اور بہادری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
قوم کی حمایت
قوم دہشت گردی کے خلاف اپنی بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کے دشمن کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ پوری قوت سے جاری رہے گی۔