دعاء ہے ججز ہمت کر کے انصاف دیں اور سزاؤں کو غیر قانونی قرار دیں: علیمہ خان

علیمہ خان کی درخواست
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ دعا کر سکتے ہیں کہ ججز ہمت کر کے انصاف دیں اور جو سزائیں دی گئی ہیں انہیں غیر قانونی قرار دیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کا قتل؛ ثابت ہوا کہ بلوچ دہشتگرد تنظیموں کی ایران میں محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں
سپریم کورٹ کے باہر گفتگو
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے 9 مئی کے کیس میں سپریم کورٹ آئے تھے، اگلے ہفتے تک اپیلیں لگ گئیں ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ میں القادر ٹرسٹ کیس کی اپیل نہیں لگ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یو اے ای میں پاکستانی ویزوں پر مکمل پابندی نہیں، ترجمان دفتر خارجہ
چیف جسٹس کی عدم توجہ
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر ہماری اپیل سننتے ہی نہیں ہیں، یہ شکر ہے سپریم کورٹ نے 19 اگست کی تاریخ دے دی ہے۔ جھوٹی گواہیوں پر ایف آئی آر درج کی گئی، ان جھوٹی ایف آئی آر پر تو انہیں جیل میں ڈالنا چاہیے۔
انصاف کی امید
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ دعا کر سکتے ہیں ججز ہمت کر کے انصاف دیں، جو سزائیں ہوئی ہیں انہیں ججز غیر قانونی قرار دیں۔