القادر ٹرسٹ کیس: اشتہاری ملزم کی بنی گالہ میں 405 کنال اراضی نیلام
نیلامی کی تفصیلات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قادر ٹرسٹ کیس کے اشتہاری ملزم علی ریاض کی موہڑہ نور بنی گالا میں ملکیت اراضی کو نیلام کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: “کالے سانپ کے دانت، بارش میں پھنسے پرندے اور ‘مین آف دی میچ’ مولانا: رات گئے پارلیمان اور سوشل میڈیا پر کیا کچھ گزر گیا؟”
نیلامی کی رقم اور خریداری
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز ذرائع کے مطابق اشتہاری ملزم علی ریاض کی موہڑہ نور بنی گالا میں 405 کنال اراضی 34 لاکھ 20 ہزار روپے فی کینال کے حساب سے نیلام کر دی گئی۔ اس نیلامی سے حکومت کو ایک ارب 38 کروڑ 51 لاکھ روپے حاصل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے 21 ویں گریڈ کے افسر نے آئی جی بلوچستان بننے سے معذرت کرلی سورس: ڈان اخبار کا دعویٰ
خریداری کا عمل
علی ریاض کی 405 کینال کی کامیاب بولی لگانے والے خریدار ایڈووکیٹ عثمان نے حتمی بولی لگائی۔
دیگر اراضی کی صورت حال
دوسری جانب فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کی 248 کینال زمین کی نیلامی کیلئے کوئی بولی نہ لگی۔








