القادر ٹرسٹ کیس: اشتہاری ملزم کی بنی گالہ میں 405 کنال اراضی نیلام

نیلامی کی تفصیلات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قادر ٹرسٹ کیس کے اشتہاری ملزم علی ریاض کی موہڑہ نور بنی گالا میں ملکیت اراضی کو نیلام کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا پہلگام واقعہ بھارت کا فالس فلیگ آپریشن تھا؟ ویڈیو تجزیہ
نیلامی کی رقم اور خریداری
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز ذرائع کے مطابق اشتہاری ملزم علی ریاض کی موہڑہ نور بنی گالا میں 405 کنال اراضی 34 لاکھ 20 ہزار روپے فی کینال کے حساب سے نیلام کر دی گئی۔ اس نیلامی سے حکومت کو ایک ارب 38 کروڑ 51 لاکھ روپے حاصل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پارٹی میں موروثیت کی کوئی جگہ نہیں پھر علیمہ خانم نے خود کیوں احتجاج کی کال دی؟ علی محمد خان کی مبینہ آڈیو لیک
خریداری کا عمل
علی ریاض کی 405 کینال کی کامیاب بولی لگانے والے خریدار ایڈووکیٹ عثمان نے حتمی بولی لگائی۔
دیگر اراضی کی صورت حال
دوسری جانب فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کی 248 کینال زمین کی نیلامی کیلئے کوئی بولی نہ لگی۔