کراچی کا ڈمپر مافیا شہریوں کو کچل رہا ہے، سندھ حکومت ناکام ہوگئی: حافظ نعیم الرحمان

حافظ نعیم الرحمان کا بیان

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ڈمپر، ٹرالراور ٹینکر حادثوں میں کراچی کے شہری مسلسل جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت تمام تر اختیارات و وسائل کے باوجود مکمل ناکام ہوچکی ہے، یہ ٹریفک مینیجمنٹ کی اہلیت بھی نہیں رکھتی۔

یہ بھی پڑھیں: محلے کے ایک انکل نے بچپن میں مجھے جنسی ہراساں کیا: اداکارہ چاہت کھنہ کا انکشاف

سوشل میڈیا پر ردعمل

کراچی میں بہن بھائی کو کچلنے والے ڈرائیور کے پاس ایچ ٹی وی ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے کی خبر پر سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ بجائے اس کے کہ سندھ حکومت ڈمپر مافیا اور اس کے سرغنوں کے لسانیت زدہ، زہریلے بیانات اور ہرزہ سرائیوں پر کارروائی کرے، بے گناہ نوجوانوں کو گرفتار اور ان پر مقدمات بنائے جارہے ہیں جو شرم ناک ہے۔

سندھ حکومت کے رویے پر تنقید

امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے ساتھ سندھ حکومت کا یہ سلوک ناقابل برداشت ہوتا جارہاہے۔ ڈمپر حادثے کے بعد گرفتار کیے گئے بے قصور نوجوانوں کو فوری رہا کیا جائے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...