بھارت پاکستان کی وائٹ ہاؤس میں پذیرائی سے ناراض، امریکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خطے میں سٹریٹجک ثالث کے طور پر دیکھ رہا ہے: فنانشل ٹائمز

برطانوی اخبار کی رپورٹ

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی اخبار ’’فنانشل ٹائمز‘‘ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حالیہ دورۂ امریکہ سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے مسئلے پر کنفیوزڈ ہیں ، کس سے مذاکرات کریں۔۔۔ ؟سہیل وڑائچ نے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی سے ہونیوالی ملاقات کی اندرونی کہانی بیان کر دی

استقبال اور تقریب کی تفصیلات

فنانشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ امریکہ میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کیا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جنرل مائیکل کوریلا کی ریٹائرمنٹ پر فلوریڈا میں منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: تنخواہ دار طبقے کیلئے خودکار ٹیکس فائلنگ کا نظام متعارف کروا دیا گیا

امریکی صدر سے ملاقات

’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس سے قبل فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورۂ امریکہ کے بعد پاک، امریکہ تعلقات میں غیر متوقع پیش رفت آئی ہے اور امریکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خطے میں سٹریٹجک ثالث کے طور پر دیکھ رہا ہے۔ امریکی صدر نے پاکستان کے تیل کے ذخائر کی ترقی کے لیے معاہدے کا وعدہ کیا اور پاکستان نے امریکہ کو خاص طور پر توانائی، معدنیات اور کرپٹو میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع دیئے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کیخلاف اسلام آباد میں کتنے مقدمات درج، تفصیلات عدالت میں جمع

بھارت کی ناپسندیدگی

فنانشل ٹائمز نے رپورٹ میں یہ بھی کہا کہ بھارت پاکستان کی وائٹ ہاؤس میں پذیرائی سے ناراض ہے۔ مودی اور ٹرمپ کے درمیان کشیدگی کی اطلاع ہے جبکہ پاکستان نے جنگ بندی کے سہولت کار کے طور پر امریکی صدر کو پیش کیا۔ بھارت کے مقابلے میں پاکستان پر امریکی تجارتی ٹیکس 19 فیصد جبکہ بھارت پر 50 فیصد سخت ٹیکس عائد کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کیڈٹ کالج گڈاپ میں طالب علم کی موت کے اسباب جاننے کیلئے انکوائری بورڈ تشکیل

پاکستان کے بین الاقوامی تعلقات

فنانشل ٹائمز نے بتایاکہ پاکستان نے امریکہ، چین، ایران، خلیجی ممالک اور روس کے ساتھ بیک وقت تعلقات قائم رکھے اور پاکستان نے داعش کے ایک اعلیٰ دہشت گرد کی گرفتاری میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

نئے معاہدے اور تجارت

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے ’’ورلڈ لبرٹی فنانشل‘‘ کے ساتھ کرپٹو ٹوکنز کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے جبکہ کرپٹو اور بلاک چین کے وزیر بلال بن ثاقب نے واشنگٹن میں تجارتی بات چیت میں حصہ لیا۔ ایشیا پیسیفک فاؤنڈیشن کے سینئر فیلو مائیکل کوگل مین کے مطابق امریکہ اور پاکستان کے تعلقات میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ حیران کن ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...