تیسرا ون ڈے، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا

پاکستان کا فیلڈنگ کا فیصلہ
ٹرینداد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت کو دو تہائی اکثریت پلیٹ میں رکھ کر پیش کی، محمد مالک
سیریز کی صورتحال
تین میچوں کی سیریز اس وقت 1 سے برابر ہے، ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا اسٹیڈیم میں فیصلہ کن معرکہ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑے 6 بجے شروع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اساتذہ بھرتی کا مرحلہ مکمل
ماضی کی کارکردگی
پہلے میچ میں گرین شرٹس نے شاندار کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دوسرا میچ میزبان ویسٹ انڈیز کے نام رہا تھا۔اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے گزشتہ 31 برسوں میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 10 ون ڈے انٹرنیشنل سیریز جیتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پولیو ٹیموں کا تحفظ یقینی بنانے کا حکم دیدیا، عوام سے بھرپور تعاون کی اپیل
ویسٹ انڈیز کی تاریخ
دوسری جانب ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف آخری مرتبہ 1991-92 میں سیریز اپنے نام کی تھی جس کے بعد سے وہ گرین شرٹس کے خلاف کسی بھی سیریز میں کامیابی حاصل نہیں کر سکا۔
کپتان اور کھلاڑیوں کا عزم
اس اہم میچ میں دونوں ٹیموں کے کپتان اور کھلاڑی بہترین کھیل پیش کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔