کے الیکٹرک کی اجارہ داری ختم، حکومت کا کراچی کو سستی بجلی فراہم کرنے کا اعلان

سستی بجلی کی فراہمی کا اعلان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد کے باسیوں کو سستی بجلی کی فراہمی کے لیے سندھ کے وزیرِ توانائی ناصر حسین شاہ نے بڑا اعلان کر دیا۔ کہتے ہیں کراچی کی صنعت اور رہائشیوں کو سندھ الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (سیپرا) کے تحت سستی بجلی فراہم کی جائے گی، سستی بجلی کے نرخ کے الیکٹرک کی نسبت بہت کم ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے اضافہ، نئی قیمت 3 لاکھ 57 ہزار روپے ہو گئی
بجلی کے نرخ میں کمی
وزیرِ توانائی سندھ نے کہا کہ بجلی ہم خود بنائیں گے اور خود ہی ترسیل کریں گے، بجلی کے نرخ بھی اب ہم خود طے کر سکیں گے۔ ایس ٹی ڈی سی کی ترسیل شدہ بجلی کا نیپرا کے نرخوں سے تعلق نہیں ہوگا اور ایس ٹی ڈی سی سے ترسیل کی گئی بجلی کا نرخ نیپرا سے بہت کم ہوگا، سیپرا میں لوگوں کو بھرتی کر لیا گیا ہے اور رواں ماہ اگست ہی نوٹیفکیشن جاری ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی پاسداران انقلاب نے اسرائیل کے خلاف جدید ڈرونز استعمال کرنے کا اعلان کر دیا
اکنامک زونز پر توجہ
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہماری بنیادی توجہ کا مرکز اکنامک زونز ہیں، ہماری کوشش ہے کہ سیپرا کے تحت بجلی کی پہلی ترسیل کے فور کے گرڈ کو فراہم کی جائے۔ سندھ اسمبلی سے سیپرا کو آئینی طور پر منظور کروا لیا ہے، اب کراچی کے شہری بھی سستی بجلی حاصل کر سکیں گے، تاہم ترسیلی نظام ایس ٹی ڈی سی کے پاس ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: سوات میں جانی نقصان کے بعد پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا نے الرٹ جاری کردیا
کے الیکٹرک کی نمائندگی
انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کے بورڈ میں سندھ کی نمائندگی نہیں ہے، وفاق کے 3 ڈائریکٹر ہیں۔ وفاق سے کہا ہے کہ ایک نمائندہ وفاق کا ہو اور باقی 2 سندھ سے ہوں۔
سولر پارکس کے ذریعے سستی بجلی
وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کا کے الیکٹرک کو سولر پارکس کے ذریعے سستی بجلی فراہم کرنے کا معاہدہ ہوا ہے، کے الیکٹرک سے کہا ہے کہ سولر سے جب بجلی بن رہی ہے تو مہنگے ایندھن والی بجلی نہ خریدیں۔