سرکاری حج سکیم کے تحت ملک بھر میں 91 ہزار 300 درخواستیں جمع

اسلام آباد میں سرکاری حج سکیم کی درخواستیں
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی جاری ہے اور آن لائن پورٹل اور نامزد بینکوں کے ذریعے اب تک 91 ہزار 300 درخواستیں جمع ہوچکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سابق کپتان سرفراز احمد نے ریٹائرمنٹ کا اشارہ دے دیا
درخواستوں کی آخری تاریخ
وزارتِ مذہبی امور کے مطابق بقیہ 26 ہزار 910 نشستوں کے لیے درخواستیں 16 اگست تک وصول کی جائیں گی تاہم دستیاب سیٹیں مکمل ہوتے ہی درخواستوں کی وصولی روک دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پراسیکیوشن کیس ثابت کرنے میں ناکام، سزائے موت کا مجرم 12 سال بعد بری
حج پیکیجز کی تفصیلات
سرکاری اسکیم میں 40 روزہ لانگ حج اور 25 روزہ شارٹ حج پیکیج کی سہولت موجود ہے۔ درخواست کے ساتھ پیکج کے مطابق 5 لاکھ یا ساڑھے 5 لاکھ روپے کی پہلی قسط جمع کرانا لازمی ہے جبکہ دوسری قسط یکم نومبر سے وصول کی جائے گی۔
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے معلومات
بیرونِ ملک مقیم پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز بھی درخواست جمع کرانے کے اہل ہیں۔