اعظم سواتی نے پی ٹی آئی کے 14 اگست پر احتجاج کا امکان مسترد کردیا

اعظم سواتی کا 14 اگست کے احتجاج سے انکار
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی نے 14 اگست کے احتجاج کے امکان کو مسترد کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایوان زیریں تحلیل، جاپان میں عام انتخابات کا اعلان کر دیا گیا
احتجاج کے بارے میں وضاحت
روزنامہ جنگ کے مطابق صحافی کے ایک سوال کے جواب میں اعظم سواتی نے جواباً سوال کیا کہ کس نے کہا ہے کہ 14 اگست کو احتجاج ہوگا؟
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں اگلے سال اپریل میں عام انتخابات کا اعلان ہو گیا
یوم آزادی کی اہمیت
انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی نے 14 اگست کو احتجاج کا کہا ہے تو بالکل غلط کہا، 14 اگست قائد اعظم کی فتح کا دن ہے، اس پر احتجاج نہیں کریں گے، یوم آزادی پورے جوش و جذبے سے منائیں گے۔
اسد قیصر کا پیغام
دوسری طرف پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ جشن آزادی کے موقع پر حقیقی آزادی جشن منائیں گے، قائد اعظم کے پاکستان کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔