24 ریاستی اداروں میں سے 8 کی نجکاری کا عمل تیزی سے جاری ہے، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

نجی شعبے کی اہمیت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ریاستی ادارے نجی شعبوں کے سپرد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پینشن میں اہم اصلاحات لے کر آئے ہیں۔ اور پرائیوٹ سیکٹرز کو ملک کی ترقی کے لیے آگے بڑھنا ہو گا۔ پچھلے سال جو ریونیو اکٹھا کیا گیا وہ 12 ٹریلین تھا۔
یہ بھی پڑھیں: صورتِ حال انتہائی خطرناک، بھارت اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے: ممتاز زہرہ بلوچ
نجکاری کا عمل
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کی جا رہی ہے۔ حکومت کے اداروں کو نجکاری کی طرف لے جانا کارآمد ہو سکتا ہے۔ سندھ حکومت کا پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ ماڈل بہت اچھا ہے۔ حکومت اصلاحات کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے اور کوشش کر رہے ہیں کہ ریاستی ادارے نجی شعبوں کے سپرد کریں۔ معیشت کی بہتری میں نجی شعبوں کا اہم کردار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار پانی کی سیاست سے عوام کو بیوقوف بنا رہی ہے، بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنا شروع، ہندو پنڈت نے کیا کہا؟ ویڈیو دیکھیں
ریونیو کا ضیاع
انہوں نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو جو ریونیو جمع کرتا ہے وہ آدھا حکومتی اداروں پر ضائع ہوجاتا ہے۔ 24 ریاستی اداروں میں سے 8 کی نجکاری کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ اور منافع بخش حکومتی ادارے بھی نجکاری کے عمل میں لائے جائیں تو بہتر رہے گا۔
بہتری کی کوششیں
وزیر خزانہ نے کہا کہ وفاقی وزارتیں اور ان کے ذیلی اداروں میں مزید بہتری بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ اور حکومتی ملکیتی اداروں کی بہتری کے لیے رائٹ سائزنگ پر کام کر رہے ہیں۔