اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن، خاتون سمیت 4 ملزم گرفتار، 15 کلو منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹیکس فورس کا کریک ڈاؤن
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینٹی نارکوٹیکس فورس کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ 5 کارروائیوں کے دوران خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عظمیٰ بخاری نے سینیٹر فیصل واوڈا کو سستا شاہ رخ خان قرار دے دیا
منشیات کی برآمدگی
ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیوں میں 34 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 15 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔ اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ کے قریب موٹر سائیکل سواروں سے 180 گرام ہیروئن برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔
یہ بھی پڑھیں: برازیل میں گرم ہوا کا غبارہ آگ لگنے کے بعد زمین پر جا گرا، 8 افراد ہلاک
پارسل میں چھپی منشیات
اس کے علاوہ ایبٹ روڈ لاہور پر واقع کوریئر آفس سے آسٹریلیا بھیجے جانیوالے پارسل میں موجود کپڑوں میں جذب شدہ 3.345 کلو آئس برآمد کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ماں بننے کے بعد دپیکا کا پہلی مرتبہ عوام میں آنا، دلجیت دوسانجھ کے کانسرٹ میں ‘سادگی اور حسن کی مثال’
مزید گرفتاریوں اور برآمدگی
شاہراہِ فیصل کراچی پر واقع کوریئر آفس سے نیوزی لینڈ بھیجے جانیوالے پارسل میں موجود کپڑوں میں جذب شدہ 6.040 کلو آئس برآمد کر لی گئی۔ سہراب گوٹھ کراچی میں خاتون کے قبضہ سے 5 کلو اور گلشن اقبال میں ایک ملزم سے 980 گرام آئس برآمد کی گئی۔
قانونی کارروائی
ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔