یومیہ الاؤنس میں اضافے کے مطالبے پر 35 پولیس اہلکار معطل
پولیس اہلکاروں کی معطلی
گلگت (ڈیلی پاکستان آن لائن) گلگت بلتستان میں یومیہ الاؤنس میں اضافے کے مطالبے پر 35 پولیس اہلکاروں کا معطل کردیا گیا۔ گزشتہ شب سیکڑوں مرد و خواتین پولیس اہلکاروں نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج کیا تھا اور یومیہ الاؤنس میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے رات بھر دھرنا دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: قائمہ کمیٹی اجلاس کے دوران سخت سوالات پر آئی جی اسلام آباد برہم، تلخ جملوں کا تبادلہ
معطلی کے نوٹیفکیشن
گلگت ریزرو پولیس (آر پی) اور ہنزہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کی جانب سے دو الگ نوٹیفکیشن جاری کیے گئے، جن کے مطابق کل گلگت میں 26 اور آج ہنزہ میں مزید 9 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایئر چیف کا تاریخی دورۂ امریکا، ٹیکنالوجی اور مشترکہ تربیت پر اتفاق
معطلی کی وجوہات
گلگت ریزرو پولیس کے نوٹیفکیشن میں معطلی کی وجہ سرکاری ملازم کے ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی بتائی گئی، جبکہ ہنزہ کے نوٹیفکیشن میں صرف یہ لکھا گیا کہ انہوں نے احتجاج میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں پلاسٹک کی بوتلیں جمع کرائیں اور 1000 روپے فوری پائیں، پنجاب حکومت کا معاہدہ طے
تنخواہوں کا روکا جانا
دونوں نوٹیفکیشنز، جن کی کاپیاں ڈان نیوز کے پاس موجود ہیں، میں یہ بھی کہا گیا کہ معطل اہلکاروں کی تنخواہیں بھی روک دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے ملاقات میں کونسا شعر سنایا؟ وکیل شعیب شاہین نے بتا دیا.
ملازمت سے بازخواستگی کا دعویٰ
گلگت بلتستان پولیس نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا کہ 63 اہلکاروں کو نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر ملازمت سے برخاست کر دیا گیا ہے، تاہم اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن ابھی جاری نہیں کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر خبر کا اشتراک








