حکومتِ پنجاب کا دوسری انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کرانے کا اعلان
پنجاب حکومت کا بڑا اعلان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت پنجاب کی میزبانی میں دوسری انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ نومبر میں کرانے کا اعلان کر دیا گیا۔ باکسر محمد وسیم اپنے ڈبلیو بی اے ورلڈ ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کامران اکمل نے ٹیم سلیکشن کے غیر شفاف عمل پر سوال اٹھا دیے
افتتاحی پریس کانفرنس
گرینڈ ایونٹ کی افتتاحی پریس کانفرنس لاہور میں بین الاقوامی شہرت کے حامل پاکستانی باکسر محمد وسیم کی موجودگی میں کی گئی ، جس میں پنجاب اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل محمد خضر افضال اور جنرل سیکریٹری پاکستان باکسنگ فیڈریشن عرفان یونس نے بھی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: گلوکارہ میشا شفیع برطانیہ میں اے آر وائے کے ٹی وی چینل سے ہتک عزت کا مقدمہ جیت گئیں
پہلی باکسنگ چیمپئن شپ کا تجربہ
اس سے قبل پہلی انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کوئٹہ میں ہوئی تھی۔ اس چیمپئن شپ میں ملکی اور غیرملکی معروف باکسرز ایکشن میں ہوں گے۔ باکسر محمد وسیم کے مطابق دنیا بھر میں وطن عزیز کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے۔ ایسے بڑے اسپورٹس ایونٹس کی بدولت پاکستان میں اور کئی وسیم ابھر کر سامنے آئیں گے اور ملک کا نام روشن کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر نے مزید ایک لاکھ 74 ہزار نان فائلرز کی نئی فہرست تیار کر لی
چیمپئن شپ کی اہمیت
منتظمین کے مطابق یہ چیمپئن شپ صرف ایک مقابلہ نہیں بلکہ کھلاڑیوں کے عزم و ہمت، محنت، قوتِ برداشت اور قوتِ ارادی کا مظہر ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے سماجی تحفظ و سروسز کیلئے 33کروڑ ڈالر کا قرض منظور کرلیا
ڈی جی پنجاب اسپورٹس بورڈ کا بیان
ڈی جی پنجاب اسپورٹس بورڈ خضر افضال کا کہنا تھا کہ میگا اسپورٹس ایونٹ کھیلتا پنجاب پروگرام کے ویژن کا عکاس ہے۔ پاکستان کے نوجوانوں میں باکسنگ تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔ یہ چیمپئن شپ اس اہم بین الاقوامی کھیل کے فروغ اور نوجوان نسل کے شوق اور صلاحیتوں کو نئی جلا بخشے گا۔
بین الاقوامی ماہرین کی رائے
پریس کانفرنس میں موجود غیرملکی باکسنگ ماہرین نے کہا کہ محمد وسیم جیسے چیمپئن پاکستان کی عالمی سطح پر پہچان ہیں۔ گرینڈ ایونٹ عالمی سطح پر پاکستان کا امن اور ترقی پسندانہ امیج اجاگر کرے گا۔








