حکومتِ پنجاب کا دوسری انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کرانے کا اعلان
پنجاب حکومت کا بڑا اعلان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت پنجاب کی میزبانی میں دوسری انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ نومبر میں کرانے کا اعلان کر دیا گیا۔ باکسر محمد وسیم اپنے ڈبلیو بی اے ورلڈ ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: نئی ہاؤسنگ سکیموں کے لیے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی منظوری
افتتاحی پریس کانفرنس
گرینڈ ایونٹ کی افتتاحی پریس کانفرنس لاہور میں بین الاقوامی شہرت کے حامل پاکستانی باکسر محمد وسیم کی موجودگی میں کی گئی ، جس میں پنجاب اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل محمد خضر افضال اور جنرل سیکریٹری پاکستان باکسنگ فیڈریشن عرفان یونس نے بھی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ایرانی اور روسی سفیروں کی اہم ملاقات
پہلی باکسنگ چیمپئن شپ کا تجربہ
اس سے قبل پہلی انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کوئٹہ میں ہوئی تھی۔ اس چیمپئن شپ میں ملکی اور غیرملکی معروف باکسرز ایکشن میں ہوں گے۔ باکسر محمد وسیم کے مطابق دنیا بھر میں وطن عزیز کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے۔ ایسے بڑے اسپورٹس ایونٹس کی بدولت پاکستان میں اور کئی وسیم ابھر کر سامنے آئیں گے اور ملک کا نام روشن کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطیٰ میں جنگ، پاکستان سے آج بھی 166پروازیں منسوخ ہو گئیں
چیمپئن شپ کی اہمیت
منتظمین کے مطابق یہ چیمپئن شپ صرف ایک مقابلہ نہیں بلکہ کھلاڑیوں کے عزم و ہمت، محنت، قوتِ برداشت اور قوتِ ارادی کا مظہر ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، تین دہشت گرد ہلاک
ڈی جی پنجاب اسپورٹس بورڈ کا بیان
ڈی جی پنجاب اسپورٹس بورڈ خضر افضال کا کہنا تھا کہ میگا اسپورٹس ایونٹ کھیلتا پنجاب پروگرام کے ویژن کا عکاس ہے۔ پاکستان کے نوجوانوں میں باکسنگ تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔ یہ چیمپئن شپ اس اہم بین الاقوامی کھیل کے فروغ اور نوجوان نسل کے شوق اور صلاحیتوں کو نئی جلا بخشے گا۔
بین الاقوامی ماہرین کی رائے
پریس کانفرنس میں موجود غیرملکی باکسنگ ماہرین نے کہا کہ محمد وسیم جیسے چیمپئن پاکستان کی عالمی سطح پر پہچان ہیں۔ گرینڈ ایونٹ عالمی سطح پر پاکستان کا امن اور ترقی پسندانہ امیج اجاگر کرے گا۔








