27ویں آئینی ترمیم کا عمل جب شروع ہوگا تو سب کو پتہ چل جائے گا، اعظم نذیر تارڑ

وزیرقانون کی وضاحت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ بطور وزیر، اس وقت میرے پاس ایسی کوئی تجویز نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور اور ملتان میں تمام کالجز اور یونیورسٹیز بھی بند کردی گئیں ، سموگ کے باعث پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری
جیو نیوز کے ساتھ گفتگو
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم میں کوئی ممانعت نہیں، ترمیم جب بھی ہوگی، سب کے سامنے ہوگی۔
ترمیم کا عمل
انھوں نے کہا کہ اس طرح کی مووز جب ہوتی ہیں تو اس کا ایک طریقہ کار ہے۔ پہلے ایک ترمیم پروپوز کی جاتی ہے، پھر اسے کابینہ میں لے جایا جاتا ہے۔ اس پربات چیت کے بعد تجویز ہاؤس میں آتی ہے۔ یہ سارا عمل جب شروع ہوگا تو سب کو پتہ چل جائے گا۔