گاڑیوں کی فروخت میں بڑی کمی ریکارڈ، اعدادوشمار جاری

گاڑیوں کی فروخت میں کمی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گاڑیوں کی فروخت میں ماہانہ 49 فیصد کمی ہو گئی۔ جولائی 2025ء میں گاڑیوں کی فروخت ماہانہ 49 فیصد کم ہو کر 11 ہزار یونٹس ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور موٹروے ٹول پلازا کا سٹاف کبین چھوڑ کر دفتر چلا گیا
اعدادوشمار کا تجزیہ
پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں، جس کے مطابق جولائی 2025ء میں مسافر گاڑیوں کی فروخت ماہانہ 60 فیصد کم ہو کر 7 ہزار 111 یونٹس ہو گئی۔ اسی طرح، جولائی 2025ء میں ٹریکٹرز کی فروخت ماہانہ 57 فیصد کی کمی سے 1195 یونٹس رہ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: گلوکارہ شکیرا رقص کے دوران سٹیج پر گر گئیں، ویڈیو وائرل
رکشہ اور چنگچی کی فروخت
پبلک نیوز کے مطابق جولائی 2205ء میں رکشہ اور چنگچی کی فروخت ماہانہ 47 فیصد گر کر 2153 یونٹس ریکارڈ ہوئی۔ جولائی 2025ء میں آٹو سیکٹر کی مجموعی فروخت ماہانہ 18 فیصد کی کمی سے 1 لاکھ 35 ہزار 44 یونٹس رہی۔
ماہرین کی رائے
ماہرین کے مطابق جولائی میں گاڑیوں کی فروخت میں ماہانہ کمی جون میں بڑی تعداد میں خریداری کے باعث ہوئی۔ جون 2025ء میں بجٹ 2025-26ء میں ٹیکسز کے خدشات کے باعث گاڑیوں کی فروخت زائد رہی تھی۔