میو ہسپتال میں نرسنگ افسران پر کرپشن الزامات، محکمہ صحت کی تحقیقات شروع
تحقیقاتی کمیٹی کا قیام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ صحت پنجاب نے میو ہسپتال میں نرسنگ افسران پر کرپشن اور بدعنوانی کے الزامات کے بعد 2 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: رائیونڈ میں 30 روپے کی لڑائی پر 2 بھائیوں کے قتل کا ایک اور ملزم گرفتار
کمیٹی کی درخواستیں
سما ٹی وی کے مطابق کمیٹی سے گزشتہ پانچ سال کی تنخواہوں، ڈیوٹی روسٹرز، چھٹیوں اور نرسز کی بیرون ملک آمدورفت کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔
شفاف تحقیقات کی یقین دہانی
محکمہ صحت کے مراسلے کے مطابق نرسنگ افسران اور عملے سے متعلق کرپشن کی شکایات پر یہ کارروائی شروع کی گئی۔ کمیٹی کو 15 روز میں رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حکام نے کہا کہ شفاف تحقیقات کے ذریعے حقائق سامنے لائے جائیں گے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی.








