دشمن نے پانی بند کیا تو وہ سبق سکھائیں گے کہ وہ کانوں کو ہاتھ لگائے گا، وزیراعظم شہباز شریف

وزیر اعظم کا نوجوانوں کے عالمی دن پر خطاب
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوانوں کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل ہم نے اقلیتوں کا دن منایا، آپ سب کو مبارکباد دیتا ہوں، 14 اگست کی آمد آمد ہے اس کی بھی مبارکباد دیتا ہوں، کوئی اندازہ لگا سکتا تھا 1947 میں ایک نیا ملک دنیا کے نقشے پر آئے گا۔
یہ بھی پڑھیں: خوارج کا لکی مروت میں نمازمغرب کے دوران مسجد پر حملہ، جنٹلمین کیڈٹ عارف اللہ شہید
پاکستان کی تحریک میں اقلیتوں کا کردار
وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے قائداعظم کو توفیق دی اور 14 اگست کو پاکستان بنا، پاکستان کی تحریک میں قائداعظم کی قیادت میں لاکھوں مسلمانوں نے حصہ لیا، پاکستان بنانے کی تحریک میں اقلیتوں نے بھی حصہ لیا، پاکستان کی تعمیر میں بھی اقلیتوں کا کردار ہے، اقلیتوں نے دفاع پاکستان میں بھی اہم کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: دریائے سندھ میں پانی کے بحران کا 100سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
پاکستان کی افواج کا عزم
وزیراعظم نے کہا کہ افواج پاکستان نے دشمن کو وہ کاری ضرب لگائی کہ وہ عمر بھر یاد رکھے گا، ہماری فضائیہ نے بھارت کے 6 جہاز گرائے، 4 رافیل شامل تھے، پاک افواج کے جوان میدان جنگ میں نکلے تو ماؤں نے کہا پاکستان کا جھنڈا بلند کرنا، ماؤں نے کہا جان دے دینا لیکن دشمن کو زیر کر کے آنا، دشمن پانی بند کرنے کی دھمکی دیتا ہے، دشمن پانی کی ایک بوند بھی پاکستان سے نہیں چھین سکتا، دشمن نے پانی بند کیا تو وہ سبق سکھائیں گے وہ کانوں کو ہاتھ لگائے گا، دشمن کا غرور 10 مئی کو غرق ہو گیا تھا۔
تعلیمی امداد اور نوجوانوں کا مستقبل
وزیراعظم نے اعلان کیا کہ ایک لاکھ طلبا کو لیپ ٹاپس دیئے جائیں گے۔