پنجاب کے نوجوانوں پر اعتماد کبھی ختم نہیں ہوگا، انکی کامیابی سے بڑھ کر کوئی خوشی نہیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب کا پیغام نوجوانوں کے عالمی دن پر

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے خواب کو تعبیر دینے کے لیے سب وسائل نچھاور کر دیں گے۔ نوجوان پنجاب، پاکستان کا روشن مستقبل اور قابل قدر سرمایہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملکی تاریخ کا بڑا مالیاتی سکینڈل، پختونخوا کے سرکاری اکاؤنٹس سے 40 ارب روپے کی خرد برد کا انکشاف

نوجوانوں کے خوابوں کی تکمیل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے نوجوانوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہر نوجوان ملت کے مقدر کا ستارہ ہے، ہمیں ان پر فخر ہے۔ پنجاب کا منفرد ہونہار سکالرشپ پروگرام نوجوان طلبہ کے خواب پورے کر رہا ہے۔ سی ایم پنجاب لیپ ٹاپ سکیم سے ہزاروں نوجوان جدید علوم اور ٹیکنالوجی سے مستفید ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تشدد کے الزام کے بعد نرگس کے شوہر انسپکٹر ماجد بشیر کا بیان سامنے آگیا

صحت مند سرگرمیاں اور مواقع

کھیلتا پنجاب سے ہر ڈویژن کے نوجوانوں کو صحت، ہمت، مثبت سرگرمیوں اور سپورٹس میں چمکنے کا پلیٹ فارم دے رہے ہیں۔ ای-بائیکس سکیم پنجاب کے ہزاروں طلباء کو سفر کی باعزت سواری اور خود مختاری فراہم کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلمان سیاستدانوں نے بنگال میں تعلیم کیلئے بہت محنت کی مگر اُنکی اپنی زبان کو معدوم کر دیا گیا، قیام پاکستان کی وجہ سے پنجابی گورمکھی بننے سے بچ گئی

نوجوانوں کی روزگار کی تیاری

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ایڈوانس مارکیٹ بیسڈ آئی ٹی ٹریننگز نوجوانوں کو نوکری کے لیے نہیں بلکہ نوکریاں پیدا کرنے کے لیے تیار کر رہی ہیں۔ مریم نواز کلینکس میں ینگ میڈیکل گریجویٹس مریضوں کی شاندار خدمت کا عملی نمونہ پیش کر رہے ہیں۔

نوجوانوں کی خودمختاری اور معاشی قوت

آسان کاروبار کارڈ اور آسان کاروبار فنانس نوجوانوں کو خودمختار اور معاشی طاقت دے رہے ہیں۔ مختلف ڈیپارٹمنٹ میں جاری انٹرن شپ پروگرام نوجوانوں کے لیے عملی تجربہ اور فہم و فراست کی راہیں کھول رہا ہے۔ پنجاب کے نوجوانوں پر اعتماد کبھی ختم نہیں ہوگا، ان کی کامیابی سے بڑھ کر کوئی خوشی نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...