کراچی کی ملیر جیل سے جاوید نامی قیدی فرار، ڈی آئی جی جیل خانہ جات کا تحقیقات کا حکم
کراچی کی ملیر جیل سے قیدی کی فراری
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کی ملیر جیل سے جاوید نامی قیدی فرار ہو گیا ہے، ڈی آئی جی جیل خانہ جات محمد اسلم ملک نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ڈینگی مچھر کا لاروا بننا شروع، ایڈوائزری جاری
فرار کی تفصیلات
ڈان نیوز کے مطابق کراچی کی ملیر جیل سے جاوید نامی قیدی اُس وقت فرار ہوا جب پولیس اسے جیل حکام کے حوالے کرنے اپنے ہمراہ لائی تھی۔ ڈی آئی جی جیل خانہ جات محمد اسلم ملک نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم جاوید ملیر جیل کے دروازے سے فرار ہوا ہے، اہلکاروں کی غفلت پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیب نے عوام کو جعل سازوں کے فراڈ کے طریقوں سے خبردار کردیا
پولیس کی کارروائی
ڈی آئی جی جیل نے بتایا کہ قیدی کو جیل حکام کے حوالے نہیں کیا گیا تھا، پولیس پارٹی ملزم جاوید کو جیل کے حوالے کرنے آئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ملک بھر میں تقریباً 43 ہزار شہری عمارتیں متاثر ہوئیں، جن میں بڑی تعداد رہائشی مکانات کی ہے، ایران
پچھلے واقعات کی یاد دہانی
واضح رہے کہ رواں برس 3 جون کو کراچی جیل سے 128 قیدی فرار ہو گئے تھے، بعد ازاں 88 قیدیوں کو پکڑ لیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: معاملات درست کرنا مشکل تھا، عادتیں چھوڑنا ہماری جبلت میں نہیں،سیانے کہتے ہیں کہ مشکل وقت ایک گٹھ(کونے) میں رہ کر گزارنا چاہیے
3 جون کا واقعہ
واقعے کی درج ایف آئی آر کے مطابق 3 جون کی رات 12 بج کر 5 منٹ پر کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے تھے، زلزلے کے دوران قیدیوں نے چیخ و پکار کر کے دوسرے قیدیوں کو اکسایا، جس پر سیکیورٹی اہلکاروں نے حالات کنٹرول کرنے کی کوشش کی تاہم حالات قابو سے باہر ہوگئے۔
قیدیوں کی کارروائی
ایف آئی آر کے متن میں مزید لکھا گیا کہ قیدی ٹاور کی جانب آئے اور ایک اہلکار سے اسلحہ چھین کر فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ سے اسپتال، مین گیٹ اور دیگر املاک کو نقصان پہنچا، ان حالات کا فائدہ اٹھا کر قیدی فرار ہو گئے.








