جونیئر جناح ٹرسٹ کا برما ٹاؤن میں “زیرو آؤٹ آف اسکول چلڈرن” ماڈل پراجیکٹ کا آغاز، پہلے مرحلے میں 360 بچوں کی انرولمنٹ

جونیئر جناح ٹرسٹ کا نیا منصوبہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جونیئر جناح ٹرسٹ نے جشنِ آزادی کے موقع پر اسلام آباد کے برما ٹاؤن یو سی 63 میں "زیرو آؤٹ آف اسکول چلڈرن ماڈل پراجیکٹ" کا آغاز کر دیا، جس کے پہلے مرحلے میں 360 بچوں کی انرولمنٹ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کی خیبرپختونخوا میں 2 کاروائیاں، 4 خواج ہلاک
لانچنگ تقریب کی تفصیلات
لانچنگ تقریب "امید نا امید" کے عنوان سے منعقد ہوئی جس میں ڈائریکٹر محمد الخیام، حافظ محمد بشارت، رخسانہ، حنا، سینئر صحافی عابد عباسی، ندیم احمد اور دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے، مہنگائی کی وجہ سے آؤٹ آف اسکول بچوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ تشویشناک ہے، اور حکومت کو ترجیحات میں تعلیم کو اولین مقام دینا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: لڑکی والوں سے بدتمیزی، کھانے کے بعد دولہا خالی ہاتھ واپس، دلہن کی کزن سے شادی کردی گئی
پروجیکٹ کی وسعت
محمد الخیام نے کہا کہ یہ ماڈل پراجیکٹ صرف برما ٹاؤن تک محدود نہیں رہے گا بلکہ اسلام آباد کے تمام مضافاتی اور دیہی علاقوں میں پھیلایا جائے گا۔ اس وقت ٹرسٹ 23 اسکولوں میں 2 ہزار سے زائد بچوں کو تعلیم دے رہا ہے اور ہدف ہے کہ اسلام آباد کو "زیرو آؤٹ آف اسکول چلڈرن سٹی" بنایا جائے۔ انہوں نے حکومت اور فلاحی اداروں سے اپیل کی کہ اس مشن میں ساتھ دیں تاکہ پاکستان کو تعلیم یافتہ اور ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کیا جا سکے۔
تقریب میں خاص لمحات
تقریب میں شریک مقررین نے جونیئر جناح ٹرسٹ کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ پرائیویٹ اسکولز، کمیونٹی اور سرکاری ادارے اس مہم کا حصہ بنیں۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے رضاکار طلبہ کو ڈیٹا کلیکشن میں خدمات پر سرٹیفکیٹس، اور بیکس امتحانات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی طالبات کو کیش انعامات دیے گئے۔