40 اوورز تک میچ ہاتھ میں تھا، جلد وکٹیں گرنے سے سنبھل نہ سکے: کپتان محمد رضوان

ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز سے شکست کی وجہ جلد وکٹیں گرنے کو قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل اور ایران میں عسکری طاقت کا موازنہ: کون ہے زیادہ مضبوط؟
سیریز کا نتیجہ
ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو سیریز کے آخری اور فیصلہ کن ون ڈے میں 202 رنز سے شکست دے کر 3 میچز پر مشتمل سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نوشہرہ میں زہریلی شراپ پینے سے 6 افراد ہلاک، 9 کی حالت غیر
کپتان کی گفتگو
میچ کے بعد گفتگو میں ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ابتدائی 40 اوورز تک میچ ہمارے ہاتھوں میں تھا لیکن پھر ویسٹ انڈین بیٹرز نے شاندار بیٹنگ کی۔
یہ بھی پڑھیں: 26 ویں آئینی ترمیم سے عوام کو عدالتوں سے جلد انصاف ملے گا: وزیراعظم
بہترین پرفارمنس
رضوان نے کہا کہ شائی ہوپ نے عمدہ اننگز کھیلی، ہدف کے تعاقب میں 3 وکٹیں جلد گرنے کے بعد سنبھل نہ سکے، جیڈن سیلز نے پوری سیریز میں بہت اچھی بولنگ کی ہے۔
کپتان کی مزید رائے
قومی ٹیم کے کپتان کا مزید کہنا تھا کہ ایک پچ پر تیسرا میچ کھیل رہے تھے، آخری 10 اوورز میں ویسٹ انڈین بیٹرز نے بہت اچھی بیٹنگ کی، کہہ سکتے ہیں کہ ہمارے پاس پانچواں بولر نہیں، صائم، سلمان 8، 8 اوورز کرتے ہیں۔