عظیم صوفی بزرگ داتا علی ہجویریؒ کے 3 روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز، 15 اگست کو مقامی تعطیل کا اعلان
عظیم صوفی بزرگ حضرت داتا علی ہجویریؒ کا 982 واں عرس
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) عظیم صوفی بزرگ حضرت داتا علی ہجویریؒ کے 982 ویں عرس کی 3 روزہ تقریبات کا آج سے آغاز ہوگیا ہے، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کی ایکسپائری ڈیٹ ہونی چاہیے، کاجول کے بیان کے بعد اجے کا بیان وائرل
حضرت داتا علی ہجویریؒ کی زندگی
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور جن کی نسبت سے داتا کی نگری کہلاتا ہے، ان کا نام علی بن عثمان ہجویری المعروف داتا صاحبؒ ہے۔ حضرت علی ہجویری تقریباً 1 ہزار سال قبل افغانستان سے لاہور تشریف لائے اور بھاٹی دروازے کے قریب قیام فرمایا۔ اپنے اخلاق اور حُسنِ کردار سے غیر مسلموں کو گرویدۂ اسلام کیا۔ ان کی بے مثل تصنیف "کشف المحجوب" تصوف پر سند قرار دی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوڈان، رکشے اور ہوائی جہاز میں تصادم، 4 افراد ہلاک
عرس کی تقریبات اور زائرین کی آمد
حضرت داتا علی ہجویریؒ کے 982 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے، ملک بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ عرس کی تقریبات 13 تا 15 اگست تک جاری رہیں گی، عرس کے دوران قرأت، نعت خوانی اور سماع کی محفلیں عروج پر ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا قطر پر حملہ، افغان حکومت کا سخت رد عمل سامنے آگیا
زائرین کی ضیافت اور انتظامات
عرس کے موقع پر آنے والے زائرین کیلئے لنگر کے انتظامات مکمل ہیں، دودھ کی سبیلیں بھی لگائی جا رہی ہیں، مٹھائیوں اور دیگر اشیاء کی دکانیں بھی سج گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز نے شر پسند عناصر کی سرکوبی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے مؤثر اقدامات کا حکم دیدیا
سکیورٹی انتظامات
اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے دربار کے اطراف کا دورہ کیا اور زائرین کے داخلی و خارجی راستوں کا معائنہ کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے افسران کو حفاظتی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایات دیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت پاکستان کی صلاحیتوں سے بخوبی واقف ہے، مہم جوئی کی کوشش کی تو بڑا نقصان اٹھانا پڑے گا: احسن اقبال
راستوں کی بندش
خیال رہے کہ داتا دربار جانے والے تمام راستے کنٹینرز لگا کر سیل کر دیئے گئے ہیں۔ ٹاؤن ہال کی جانب سے جانے والا راستہ بھی کنٹینرز اور خار دار تاریں لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔ بلال گنج، کربلا گامے شاہ کے اطراف کے راستوں کو کنٹینرز لگا کر مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے، موٹر سائیکل سواروں اور پیدل چلنے والے افراد کے گزرنے کا راستہ موجود ہے۔
عام تعطیل کا اعلان
ادھر پنجاب حکومت نے عرس کے موقع پر لاہور میں 15 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ ایم سی ایل، ایل ڈی اے، ٹیپا، واسا، پی ایچ اے، والڈ سٹی، روڈا، ایل ڈبلیو ایم سی زونز میں چھٹی ہوگی جبکہ سول سیکرٹریٹ اور ماتحت ادارے کھلے رہیں گے۔ جمعہ کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔








