ایکسپو سٹی دبئی میں پاکستان کا جشنِ آزادی روایتی جوش و خروش سے منایا گیا

یومِ آزادی پاکستان کی شاندار تقریب
دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کی جانب سے ایکسپو سٹی دبئی میں یومِ آزادی پاکستان کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جن میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد سمیت مختلف ایسوسی ایشنز نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر ایک شاندار پریڈ کا اہتمام کیا گیا، جو چودہ اگست، پاکستان کے اس تاریخی دن کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا ایک خوبصورت انداز تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سارہ خان کے ’اینٹی فیمینزم‘ خیالات نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی
پریڈ اور قومی نغمے
شرکاء نے قومی نغموں کی گونج اور “پاکستان زندہ باد” کے نعروں کے ساتھ پریڈ میں حصہ لیا اور اپنے وطن سے محبت کا بھرپور اظہار کیا۔ یہ تقریب پاکستانی ثقافت کی حسین جھلک پیش کرتی رہی، جہاں موسیقی، رقص، کہانیاں اور روایتی لباس کے ذریعے پاکستان کے متنوع ثقافتی ورثے کی خوبصورت نمائش کی گئی۔
پاکستانیز ان شارجہ کی شرکت
پاکستانیز ان شارجہ کے آفیشلز عمیر جاوید، حافظ عبدالروف، جہانزیب مغل، افروز زبیر، سعدیہ خان، نجم فاطمہ خواجہ اور احسن جاوید کی قیادت میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی تقریب میں سرگرم اور پرجوش شرکت کی۔ اپنے جوش و جذبے، منظم انداز اور قومی محبت سے بھرپور شرکت کے ذریعے انہوں نے اس موقع کو مزید یادگار بنا دیا۔ پاکستانیز ان شارجہ ہمیشہ پاکستان کی ثقافت، روایات اور مثبت شناخت کو اجاگر کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں، اور اس تقریب میں بھی انہوں نے اتحاد، محنت اور لگن کی شاندار مثال قائم کی۔