لالی وڈ انڈسٹری کی فلمی اداکارہ، ماڈل، ٹی وی سٹار ثوبیہ مہر نے شارجہ میں لیڈیز سیلون کھول لیا

دبئی میں ثوبیہ مہر کا جدید لیڈیز صالون
دبئی (طاہر منیر طاہر) ماڈل، ٹی وی سٹار، لالی وڈ انڈسٹری کی حسین چہرہ، اور فلموں میں یادگار کردار ادا کرنے والی فلم سٹار ثوبیہ مہر نے متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں ایک جدید طرز کے لیڈیز صالون کا آغاز کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹر فیصل سبزواری کی والدہ انتقال کر گئیں
افتتاحی تقریب کی جھلکیاں
افتتاحی تقریب میں شوبز سے منسلک شخصیات، نامی گرامی سوشل میڈیا انفلوینسر، کاروباری شخصیات خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ ثوبیہ مہر کی جانب سے معزز مہمانوں کو پھول اور مالائیں پیش کی گئیں اور ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش نے سری لنکا میں نئی تاریخ رقم کر دی
ثوبیہ مہر کا پیغام
افتتاحی تقریب کے موقع پر، ثوبیہ مہر نے کہا کہ یو اے ای ہمارے دلوں میں بستا ہے۔ کاروباری افراد کو بہترین لاء اینڈ آرڈر اور سیکورٹی کی فراہمی پر ہم یو اے ای کے حکمرانوں کے ممنون ہیں اور دعاگو ہیں کہ یہ ملک دن دگنی رات چو گنی ترقی کرے۔
یہ بھی پڑھیں: منیب فاروق نے اے ٹی سی سرگودھا کا فیصلہ ریاستی برہمی کا نتیجہ قرار دے دیا۔
لیڈیز صالون کی خدمات
ثوبیہ مہر نے اپنے لیڈیز صالون کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹرینڈ سٹاف کی ایک ٹیم اے ٹو زی سیلون سروسز کے لئے چوبیس گھنٹے اپنے کلائنٹس سے ایک فون کال کی دوری پر ہے۔ ہماری سروسز میں آئی بروز، فل فیس تھریڈنگ، آل سٹائل ہیئر کٹنگ کے علاوہ خواتین کی بیوٹی ہیلتھ کے حوالہ سے جدید ایکوپمنٹ شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ہمارا بھائی ہے اور اسکی خودمختاری کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، کسی بھول میں نہ رہنا، چینی پروفیسر نے بھارتی اینکر کو کھری کھری سنا دیں
افتتاحی تقریب کے دوران خصوصی رعائتی پیکج
ثوبیہ مہر نے اپنے صالون کی اوپننگ کے موقع پر تین روز کےلئے خصوصی رعائتی پیکج کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جوان بہن بھائی پُراسرار بیماری میں مبتلا، بیٹھے بٹھائے ہڈیاں ٹوٹ جاتی ہیں، بوڑھی ماں بے بسی کی تصویر بن گئی
مہمانوں کی شرکت
اوپننگ تقریب میں عامر پرو میکس، بابا دبئی، نیہا لاج ڈائریکٹر، این ڈی برو، شہزاد اختر، اقبال باس، جواہر یو اے ای، کاروباری شخصیت کاشف، کنزہ، زاہد ملک، روزینہ اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔
تقریب کا اختتام
تقریب کے آخر میں کیک کٹنگ کا اہتمام تھا اس موقع پر گروپ فوٹوز، فریم فوٹوز اور سیلفیاں بنائی گئیں۔ اس یادگار افتتاحی تقریب کا اختتام ثوبیہ مہر کی جانب سے دیئے گئے لذیذ ڈنر سے ہوا。