جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کو ان کے سسر جنرل ریٹائرڈ اعجاز امجد کی سفارش پر آرمی چیف بنایا گیا: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا اہم انکشاف
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کی چند روز پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں انکشاف کر رہے ہیں کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرمی چیف ان کے سسر جنرل ریٹائرڈ اعجاز امجد کی سفارش پر بنایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی شہری کی طبیعت خراب، دوحہ جانیوالی پرواز کی کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ
جنرل اعجاز امجد کی اہمیت
وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ میں جنرل اعجاز امجد کے پاس گیا، جو جنرل باجوہ کے سسر ہیں۔ مجھے کہا گیا کہ ان سے جا کر کہیں اسے منع کریں اور مزاحمت نہ کرے۔ اس سارے معاملے میں یہ عمران خان سے زیادہ اہم تھے، جنرل اعجاز نے ہی جنرل باجوہ کو چیف بنایا تھا۔ جنرل اعجاز کا میاں نوازشریف سے 80 کی دہائی سے تعلق ہے، جب وہ جنرل بیگ کے چیف آف سٹاف تھے۔ میں اس وقت کی بات کر رہا ہوں۔ انہی کی سفارش پر جنرل باجوہ کو آرمی چیف بنایا گیا۔ انہوں نے ہی گارنٹی دی تھی کہ اگر تم لوگوں کی لڑائی ہوئی تو میں اس کے ساتھ نہیں بلکہ تمہارے ساتھ کھڑا ہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے داماد کا نہیں بلکہ آپ لوگوں کا ساتھ دوں گا۔
سوشل میڈیا پر ریسپانس
اصل ذلیل کردار جنرل باجوہ اور اس کے سسر جنرل اعجاز امجد کا ہے جن کے 1980 سے نواز شریف سے تعلقات ہیں۔
اس قادیانی نے پورے پاکستان کو تباہ و برباد کروا کر رکھ دیا۔ جنر. باجوہ اور جنرل فیض کو اصل میں پیچھے سے یہ اعجاز امجد چلا رہا تھا۔ یہ سارا قادیانی نیٹ ورک تھا اور آج بھی ہے pic.twitter.com/pT8p8hXqub— پری زاد (@Parizaad_reborn) August 12, 2025