مرد آہن عاصم منیر کا دورہ امریکا، بھارت سیخ پا

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ امریکا
بلاشبہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ امریکا سے پاکستان کے مؤقف کی عالمی سطح پر پذیرائی اور بھارت کا دہشت گردانہ چہرا ایک بار پھر بےنقاب ہوا ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کے ذریعے بھارت کا دہشت گردانہ چہرا عالمی سطح پر بےنقاب ہوا ہے۔ امریکا کی جانب سے فتنہ الہندوستان (بی ایل اے) اور مجید بریگیڈ کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دینا فیلڈ مارشل کی کاوشوں کا مظہر ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الہندوستان کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دینے سے بھارت کا اصل چہرا عالمی سطح پر بےنقاب ہوچکا ہے، حالیہ امریکی فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی عالمی سطح پر توثیق ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی اجلاس: بھارتی دھمکیوں، سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر حکومت اور اپوزیشن ایک پیج پر
پاکستان کی موقف کی وضاحت
پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکا میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان واضح کرچکا ہے کہ کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہاکہ بھارت اپنے آپ کو ’وشوا گرو‘ کے طورپر پیش کرنا چاہتا ہے لیکن عملی طورپر ایسا کچھ نہیں، بھارتی خفیہ ایجنسی کی ٹرانس نیشنل دہشت گرد سرگرمیوں میں شمولیت عالمی سطح پر شدید تشویش کا باعث ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آندھی اور بارش کے سبب قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع، وزیر اعلیٰ مریم نواز کا پی ڈی ایم اے کو تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم
بھارت کی جارحیت کا ذکر
آرمی چیف نے کہا کہ اس کی مثالیں کینیڈا میں سکھ رہنما کا قتل اور قطر میں 8 بھارتی نیول افسران کا معاملہ ہیں، اس کی مثال کل بھوشن یادیو جیسے واقعات بھی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے بھارت کی امتیازی اور دوغلی پالیسیوں کے خلاف کامیاب سفارتی جنگ لڑی، حالیہ بھارتی جارحیت شرمناک بہانوں کے ساتھ کی گئی ہے اور معصوم شہریوں کو شہید کیا گیا ہے۔ بھارت کی جارحیت نے خطے کو خطرناک جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں دھماکہ
امریکی صدر کا شکریہ
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان امریکی صدر ٹرمپ کا انتہائی مشکور ہے، صدر ٹرمپ کی اسٹریٹجک لیڈرشپ نے ناصرف پاک بھارت جنگ بلکہ دنیا میں بہت سی جنگوں کو روکا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دوروں کا مقصد تعلقات کو تعمیری، پائیدار اور مثبت راستے پر گامزن کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کا عادل راجہ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ لندن ہائی کورٹ میں شروع
بھارت کا ردعمل
امریکہ میں پاکستان کے آرمی چیف کی تقریر پر بھارت سیخ پا ہو رہا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ ’انڈیا یہ واضح کر چکا ہے کہ وہ نیوکلیئر بلیک میل نہیں ہو گا۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکہ میں تقریر کو انڈیا کی جانب سے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیشنز ہاکی کپ، پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے میں جاپان کو 2-3 سے شکست دے دی
سیکیورٹی ذرائع کی تشہیر
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را نے فتنہ الہندوستان کے ساتھ براہِ راست روابط قائم رکھے اور بھارت نے پاکستان کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کیلئے فتنہ الہندوستان کو مالی امداد فراہم کی۔ کل بھوشن یادیو کی گرفتاری بھارتی ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کا واضح ثبوت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر سمبل ملک کی مبینہ غیر اخلاقی ویڈیو لیک
پاکستان کا سرکاری موقف
پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے بھارتی وزارت خارجہ کے غیر سنجیدہ اور حقائق مسخ کرنے والے بیان کو مسترد کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان طاقت کے استعمال یا اس کی دھمکی کے سخت خلاف ہے۔ پاکستان ذمہ دار ایٹمی ملک ہے اور کمانڈ اینڈ کنٹرول کا مکمل سویلین نظام موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انٹراپارٹی الیکشن فیصلے کیخلاف نظرثانی کیس؛آپ نے اس پوائنٹ کو پہلے کیوں نہیں اٹھایا؟چیف جسٹس پاکستان کا وکیل پی ٹی آئی کا استفسار
سیکیورٹی فورسز کی تعریف
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔
نوٹ
یہ مصنف کا ذاتی نقطہ نظر ہے جس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں۔