16 اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) 16 اگست کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
ڈیزل کی قیمتوں میں متوقع اضافہ
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت کو برقرار رکھا جا سکتا ہے۔
اوگرا کی حتمی سمری
ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا حتمی سمری 15 اگست کو وزارت پیٹرولیم کو بھجوائے گی۔ وزیر خزانہ اور وزیراعظم کی مشاورت سے اگلے 15 دن کیلئے قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔